کس کس کا بوجھ اٹھاؤں
یہ سب کچھ سہہ نہ پاؤں
عزیز رشتے ،عجیب بندھن
یہ ناتے سب جوڑ نہ پاؤں
تمام راہیں ہموار ہیں لیکن
لہروں کا رخ موڑ نہ پاؤں
اتنی میں ، میں گم ہوں
اپنا ہی دل توڑنہ پاؤں
سمت کا تعین عین ممکن ہے
اس ہی دنیا میں عین ممکن ہے
جو نہ کرسکو ہمت سے کام لو
سب کچھ کر جانا عین ممکن ہے
ملتے رہنا سب کے ساتھ لیکن
اکیلے رہنا بھی عین ممکن ہے
جب نہ کر پاؤ تو بھروسہ رکھو
اللہ کا ساتھ ہر دم عین ممکن ہے
عمل جاری ہونا ہی ضروری ہے
اجر دینا رب نے عین ممکن ہے
نہ دے ساتھ جو تمہارا ہر پل
رب ہے موجود عین ممکن ہے
اکیلے رہنا بھی الگ ہے کنول
سب کا ساتھ دینا عین ممکن ہے
اصل تفریح کیا ہے-کھیل کھلینا یا ٹی وی اور موویز دیکھنا
صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے۔
اصل تفریح کیا ہے؟
اپنی زندگی کو ضروریات تک محدود رکھو اور خواہشات سے پرہیز کرو کیونکہ ضروریات فقیر کی بھی پوری ہوتی ہیں اور خواہشات بادشاہ کی بھی ادھوری ر ہ جاتی ہیں۔
اپنی پہلی خواہش کو دبانا ساری خواہشات کو پورا کرنے کی نسبت بہت آسان ہے۔
ہر خواہش ضرورت نہیں ہوتی مگر ہر ضرورت خواہش ہوتی ہے۔
ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔انسان کو جیسے جیسے جس جس چیز کی ضرورت پڑی وہ اپنی عقل کو استعمال کرکے وہ ایجاد کرتا گیا۔حفاظت کے لئے گھر بنا ڈالا،جسم کو ڈھاپنے کے لئے کپڑےاور اتنی ترقی کی کہ دنیا کے ایک کونے میں بیٹھ کر دوسرے کونےکا حال جاننے لگا۔
خواہش ایجاد کی سوتیلی ماں ہوتی۔