Saturday 10 June 2023

بو جھ


کس کس کا بوجھ اٹھاؤں

 یہ سب کچھ سہہ نہ پاؤں

عزیز رشتے ،عجیب بندھن

یہ ناتے سب جوڑ نہ پاؤں

 تمام راہیں ہموار ہیں لیکن

لہروں کا رخ موڑ نہ پاؤں

اتنی میں ، میں گم  ہوں

اپنا ہی دل توڑنہ  پاؤں

Friday 7 October 2022

حوصلہ

 سمت کا تعین  عین  ممکن ہے

اس ہی دنیا میں عین ممکن ہے

جو نہ  کرسکو ہمت سے کام لو

سب کچھ کر جانا عین ممکن ہے

ملتے رہنا سب کے  ساتھ  لیکن

اکیلے  رہنا بھی عین  ممکن  ہے

جب نہ کر پاؤ  تو  بھروسہ  رکھو

اللہ کا ساتھ ہر دم  عین ممکن  ہے

عمل جاری ہونا ہی ضروری ہے

اجر دینا رب نے عین ممکن ہے

نہ  دے  ساتھ  جو  تمہارا  ہر  پل

رب ہے موجود  عین  ممکن  ہے

اکیلے  رہنا  بھی  الگ   ہے  کنول

سب کا ساتھ  دینا  عین  ممکن  ہے






Wednesday 11 November 2020

صلہ

 ہر کچھ عر صہ بعد ملا ہے

تو ہی نے کوئی صلہ دیا ہے

تیرے ساتھ ہونے کا احساس

ہر بار ہی تو نے دلا دیا ہے

بھٹک جاؤں تو لے آتا ہے

 دل جو پھر سے ہلا دیا ہے

دل و دماغ میں ہے بہت کچھ

 ٹھہراؤ میں حصہ دیا ہے

اب جو ہٹی تیری راہ سے کنول

دوبارہ اپنی ڈور کا سرا دیا ہے 




Sunday 29 July 2018

یاد


کہی  جو ان کہی رہ گئ
اس پہ اب پچھتانا کیا
جو گزر گئ    ، یاد   ہے
اس کا   اب    بہانا کیا
 شب وروزگزرنےہیں
 روز ان میں جانا کیا
 بچھڑ کےان سےراہ
 لوٹ کےان کا آناکیا
دل جو بھرا اب کنول
خود    کو  اب  بہلانا  کیا

Friday 25 April 2014

سوچیں۔۔کیا ہیں؟؟

یہ سب باتیں جو میں لکھ رہی ہوں یہ نا مکمل ہیں۔وہ باتیں ہیں جو مجھے اکثر تنگ کرتی ہیں۔اسی لئے سوچا کہ لکھ ہی لوں۔ 
امید کرتی ہوں کہ پسند آئیں گی۔آہستہ آہستہ ان میں اضافہ کروں گی۔ 

بندہ جب سوچنے پہ آتا ہے تو سوچے ہی چلا جا تا ہے۔جب تک کان سے پکڑ کے واپس نہ لاؤ تو واپسی نا ممکن لگتی۔انسان کی سوچ اسے کہاں سے کہاں تک لے جاتی ہے۔ کبھی اچھا سوچتا تو اچھا ہی سوچتا اور برا سوچنا شروع کر دے تو برے سے برا سو چے جاتا۔۔

  کیا انسان اپنی سوچ کو بدل سکتا ہے؟ ُ اگر ہاں تو کس طرح؟؟؟




Thursday 16 June 2011

اصل تفریح کیا ہے-کھیل کھلینا یا ٹی وی اور موویز دیکھنا

تفریح انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔یہ انسان کو پریشانیاں بھلانے اور فریش ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اور انسان کو صحت مند رکھتی ہے۔




 سوال یہ ہے کہ

اصل تفریح کیا ہے-کھیل کھلینا یا ٹی وی اور موویز دیکھنا

کھیل یہ ہے کہ انسان اپنی طاقت اور قوت کو استعمال کرے یعنی کوئی جسمانی کام کرے۔ بغیر قوت صرف کیے کھیل تو نہیں ہوسکتا۔ وہ تو کچھ اور ہی ہو گا جسے میں بھی نہیں جانتی اور شاید آپ بھی نہیں۔ اگر جانتے ہیں ضرور بتائیے۔
کھیل تو بہت سارے ہیں۔

اس کے بر عکس ٹی وی اور موویز دیکھنا  کھیل تونہیں ۔کیونکہ  یہ انسانی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ایک طرف تو سر درد کا اوردوسری طرف اعصاب پر بوجھ یعنی ڈپریشن کا باعث بنتےہیں۔
ایک ہی عمر کے بچوں کی دو طرح کی مصروفیات ہیں۔ایک   اپنے گلی محلےمیں کھیل (کرکٹ وغیرہ) کھیلتا ہےاور دوسراٹی وی یا مویز دیکھتا ہے۔

 اہم سوال یہ ہے کہ ان دونوں میں فرق کیا ہے؟
فرق صرف اتنا ہے کہ پہلا صحت مند اور دوسرا کمزور ہے۔دوسرا خوامخوا ساس بہو کی لڑائیوں کی وجہ سے اپنا خون جلاتا ہے
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے۔
فیصلہ آپ کریں کہ
اصل تفریح کیا ہے؟ 



یا


Thursday 9 June 2011

ضروریات یا خواہشات

میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ

اپنی زندگی کو ضروریات تک محدود رکھو اور خواہشات سے پرہیز کرو کیونکہ ضروریات فقیر کی بھی پوری ہوتی ہیں اور خواہشات بادشاہ کی بھی ادھوری ر  ہ جاتی ہیں۔


 اگر اس بات کو  سامنے رکھتےہوئے دیکھیں تو  موجودہ دور کا ہر شخص ہی خواہشات کے پیچھے  بھاگ رہا ہے۔ ہر ایک کے سر پر خواہشات کابھوت سوار ہےجس کی وجہ سے وہ  ہر طریقہ آزما رہا ہے۔کہیں خواہشات کی خاطر چوری تو کہیں رشوت سے کام لے رہا ہے۔حتی کہ دوسروںکا حق چھیننےسے بھی باز  نہیں آرہا۔فرینکلن نے کیا خوب کہا ہے

اپنی پہلی خواہش کو دبانا ساری خواہشات کو پورا کرنے کی نسبت بہت آسان ہے۔

جہاں تک بات ضروریات کی ہے تو  ضروریات اورخواہشات میں واضح فرق ہے۔کپڑے پہننا،کھانا کھانا اور سواری استعمال کرنا  ضروریات ہیں۔مگرنت نئے فیشن کے مطابق پہننا،اچھا کھانا پینااور نئی ماڈل کی گاڑی کے علاوہ کوئی اور استعمال نہ کرنا خواہشات ہیں۔ایک بات اورکہ
ہر خواہش ضرورت نہیں ہوتی مگر ہر ضرورت خواہش ہوتی ہے۔

مشہور مقولہ ہے
ضرورت ایجاد کی ماں  ہے۔
انسان کو جیسے جیسے جس جس چیز کی ضرورت پڑی وہ اپنی عقل کو  استعمال کرکے وہ ایجاد کرتا گیا۔حفاظت کے لئے گھر بنا ڈالا،جسم کو ڈھاپنے کے لئے کپڑےاور اتنی ترقی کی کہ دنیا کے ایک کونے میں بیٹھ کر دوسرے کونےکا حال جاننے لگا۔
ارے اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر خواہش ایجاد کی ماں ہوتی تو کیا ہوتا؟ہوتا یہ کہ

خواہش ایجاد کی سوتیلی ماں ہوتی۔