سمت کا تعین عین ممکن ہے
اس ہی دنیا میں عین ممکن ہے
جو نہ کرسکو ہمت سے کام لو
سب کچھ کر جانا عین ممکن ہے
ملتے رہنا سب کے ساتھ لیکن
اکیلے رہنا بھی عین ممکن ہے
جب نہ کر پاؤ تو بھروسہ رکھو
اللہ کا ساتھ ہر دم عین ممکن ہے
عمل جاری ہونا ہی ضروری ہے
اجر دینا رب نے عین ممکن ہے
نہ دے ساتھ جو تمہارا ہر پل
رب ہے موجود عین ممکن ہے
اکیلے رہنا بھی الگ ہے کنول
سب کا ساتھ دینا عین ممکن ہے